بینک مکرمہ کی اونزا سلوشنز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری

بینک مکرمہ کی اونزا سلوشنز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری

کراچی (سٹی ڈیسک )بینک مکرمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) نے اپنے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے اونزا سلوشنز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اِس شراکت کے نتیجے میں بینک مکرمہ اَوَنزا سلوشنز کے معروف نُووَس سوئیٹ پلیٹ فارم سے مستفید ہوگا۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب  میں بینک مکرمہ کے صدر جواد ماجد خان کے ہمراہ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان بیگ، اے ڈی سی کے سربراہ اشفاق نوید ، اَوَنزا سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احمد خان و دیگر ارکان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں