ڈویژنل کمشنر کاجھنگ کا دورہ ،جامع چوک میں پودا لگایا

ڈویژنل کمشنر کاجھنگ کا دورہ ،جامع چوک میں پودا لگایا

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے جھنگ کا دورہ کیا اورشجرکاری مہم کے تحت جامع چوک پر پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ موسم برسات میں 5 لاکھ پودے لگانے پر کام کر رہی ہے ۔

شجرکاری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جھنگ کا اقدام قابل تعریف ہے ۔ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے کلمہ چوک پر قائم سہولت ریڑھی بازار کا دورہ کیا اورفروٹ کے ریٹ کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عوام کو اشیائے خوروونوش کی سستے داموں فراہمی جاری ہے ۔بعد ازاں ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر و دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ حفاظتی بند کے ساتھ ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا اورفلڈ ریلیف کیمپس میں لائیو سٹاک،ہیلتھ و دیگر محکموں کی جانب سے انتظامات پر بریفنگ لی جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ اور بریفنگ لی۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں میں سیلاب متاثرین کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں