جامعہ اردو اور استنبول یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط

جامعہ اردو اور استنبول یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط

کراچی (سٹی ڈیسک )وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور استنبول یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی امور کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے ۔مفاہمتی معاہدے کی دستخطی تقریب کراچی میں ترکش قونصلیٹ میں منعقد ہوئی ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وفد میں انچارج کیمپس ڈاکٹر شاہد اقبال ، یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر سمرہ ضمیر ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے صدر ڈاکٹر شہاب الدین ، ڈائریکٹر اور یک ڈاکٹر حنا مدثر ،ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر شہزاد خرم ، یونیورسٹی سینیٹ ممبر ڈاکٹر کمال حیدر ، یونیورسٹی اساتزہ انجمن کی صدر و چیئر پرسن ابلاغ عامہ ڈاکٹر مسرور خانم کے علاوہ سینئر اساتذہ کرام موجودتھے ۔ ترکش قونصلر جنرل سے اس موقع پر اساتذہ کے وفد نے مختلف تعلیمی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکش قونصلر نے کہاکہ صباحتین یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی و تدریسی مفاہمت کے سلسلے کو مزید فروغ دے کر موثر بنایا جائیگا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ترکیہ کی حکومت کو خوشی ہوگی کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور ساتھ ساتھ انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنے ، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے کے پروگرامات کے علاوہ اسکالرشپ کے لیے بھی معاونت کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں