جو تاجر ٹیکس نیٹ میں نہیں اس دائرہ میں لانے کیلئے تیار ہیں:اجمل بلوچ

جو تاجر ٹیکس نیٹ میں نہیں اس دائرہ  میں لانے کیلئے تیار ہیں:اجمل بلوچ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا جو تاجر ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیںاس دائرہ میں لانے کیلئے تیار ہیں، آپ انہیں ٹیکس نیٹ میں لائیں ہم ساتھ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا ڈویلپمنٹ کے نام پر ارکان اسمبلی کو اربوں روپے دیتے ہیں یہ پیسے لوگوں کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں۔ 28 اگست کو پورے ملک میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں