سمبڑیال :عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،مریضوں کو مشکلات

 سمبڑیال :عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،مریضوں کو مشکلات

سمبڑیال (نامہ نگار )سمبڑیال میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،مریض صحتیاب ہونے کے بجائے مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ ذرائع کے مطابق سمبڑیال شہر میں جگہ جگہ بیٹھے عطائی ڈاکٹرز مریضوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔

عطائی ڈاکٹروں کے غلط نسخہ جات کے باعث مریض صحتیاب ہونے کے بجائے مزید بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ مریض کو جلد صحتیاب کرنے کی خاطر اسٹیرائیڈ ادویات کا استعمال کراتے ہیں جس سے وہ بظاہر تو تندرست ہو جاتا ہے لیکن اسٹیرائیڈ کے استعمال سے وہ گردے یا جگر وغیرہ کی مہلک بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔شہر کے گلی محلوں میں عطائی ڈاکٹرز کئی انسانی زندگیاں نگل چکے ہیں مگر محکمہ ہیلتھ کے آفیسر زکی مبینہ چشم پوشی کے باعث عطائی ڈاکٹرز شہریوں میں مسلسل موت بانٹنے میں مصروف ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سمبڑیال شہر میں جگہ جگہ کلینک بنا کر بیٹھے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں