ڈی سی کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

ڈی سی کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معا ئنہ اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی کو چیک کرنے کے علاؤہ مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات اور عملہ کے اخلاق اور تعاون بارے بھی آگاہی لی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو میں نہ صرف سرگودہا شہر بلکہ گردونواح سے بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو نہ صرف صحت کی سہولیات بلکہ مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے احاطے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے علاؤہ ہسپتال کی تعمیر ومرمت کے جاری کام کا بھی معائینہ کیا۔انہوں نے تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا اور ٹھیکیدار کو تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی عمر فاروق اور ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر اور ایکسین بلڈنگ بھی ہمراہ تھے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اپنے دفتر میں سرگودہا میڈیکل کالج کی تعمیر ومرمت سمیت مختلف ایشوز بارے ایک اجلاس کیا۔ جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں