چارلاکھ مالیت کا ٹرانسفارمر،90ہزار کی بجلی کی تار چوری

چارلاکھ مالیت کا ٹرانسفارمر،90ہزار کی بجلی کی تار چوری

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں میں ایک ہی رات میں دو مختلف وارداتیں ،نامعلوم چور 4 لاکھ مالیت کا ٹرانسفارمر اور 90 ہزار مالیت کی بجلی کی تار چوری کر کے لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 369ای بی کے رہائشی محمد یاسین ولد محمد فاضل کے رقبہ سے نامعلوم چور 4لاکھ مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے اور دوسری واردات میں محمد سفیان ولد محمد رمضان کے ٹیوب ویل سے 90ہزار مالیت کی تار چوری کر کے لے گئے ۔پولیس نے دونوں مقدمات کی الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں