عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح،راناعبدالمنان

عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح،راناعبدالمنان

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے ،حلقہ میں جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا ۔۔۔

 پہلے مرحلہ میں کلر والی تا فیض پور سہو چوک موچی والا کچی پکی رکن والی بستی مولوی والا بنڈہ اسحاق سرکلر روڈ تا گانگا روڈ 19 کلومیٹر منصوبہ 28 کروڑ روپے اور شہر سلطان جتوئی روڈ 17 کلومیٹر روڈ 25 کروڑ منصوبوں پر کام شروع ہورہا ہے ،28 اگست کو محکمہ پرویشنل ہائے وے ان منصوبوں کے ٹینڈر کرنے جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا عبدالمنان کا مزید کہنا تھا کہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے علاقہ کے عوام کی محرومیوں کاخاتمہ ہوگا ،نئی سڑکوں کی تعمیر اور پرانی تباہ حال سڑکوں کی بحالی سے کھیت سے منڈیوں تک رسائی آسان ہو سکے گی ،حلقہ کے عوام کی محرومیوں کابہت جلد ازالہ کریں گے ،حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈ جاری کر رہی ہے جو علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس،سیوریج ،سڑکیں، میٹل روڈ اورگلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے علاوہ صحت وتعلیم اور دیگر مسائل پر خرچ ہوں گے ،57 کروڑ روپے سے تین نہروں مراد پور مائنر ،کھنڈر مائنر ،قادر پور مائنر ڈمر والا ڈسٹی کو مکمل پختہ کیا جارہا ہے اور دو کروڑ روپے کی لاگت سے سمے والا میں نکاسی آب کا کام شروع ہے ، حلقہ میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرلئے جائیں گے ، علاقے کی تعمیر وترقی ہماری پہلی ترجیح ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں