ڈاکوؤں کا کریانہ سٹور پردھاوا،مزاحمت پر تاجر پرتشدد

 ڈاکوؤں کا کریانہ سٹور پردھاوا،مزاحمت پر تاجر پرتشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈاکوؤں کا دن دیہاڑے کریانہ سٹور پردھاوا،تاجر سے ڈکیتی کی کوشش،مزاحمت پرسرمیں پسٹل کے بٹ بھی مارے ،نزدیکی دکانداروں کے انے پر ڈاکو اسلحہ لہراتے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔۔۔

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتاجربرادری سراپااحتجاج،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، دیگر چوری کی وارداتوں شہری موٹرسائیکل اور لاکھوں کے سامان سے محروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ بخاری روڈ پر کاشف الیاس کریانہ سٹور پر3بجے دن 3 نقاب پوش ڈاکوآگئے اور دکان پر بیٹھے تاجرسہیل پر پسٹل تان کرنقدی طلب کی ،مزاحمت پر اس کے سر میں پسٹل کے بٹ مارے ،شور پر نزدیکی دکانداراکٹھے ہو گئے توڈاکوپسٹل لہراتے ہوئے موٹرسائیکل پربیٹھ کرفرارہوگئے ،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی اور ڈی پی او سے ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ادھر موضع سدھاری کے رہائشی مہرسجاد حسین کلاسرہ کی مسجد کے باہرسے موٹرسائیکل،موضع ہالہ میں حسنین قادر شاہ کے ہوٹل نور شاہ روڈ سے قیمہ اور مصالحہ والی مشینوں سمیت گھی اورمصالحے ،وارڈ نمبر 14 بی میں محمد عمر فاروق قریشی کے گھر کی چھت سے 3سولرپلیٹیں اورموٹر بجلی ، وارڈ نمبر 14 بی میں امام مسجد نذیر احمد کمبوہ کی گھر کی چھت سے 2سولر پلیٹیں ،موضع پرہاڑ غیر مستقل غربی میں زمیندار اجمل سندیلہ کے آم کے باغ سے 15پیٹی آم اور موٹر بجلی چوری چوری ہوگئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں