سرگودھا میڈیکل کالج کے تدریسی عملے کا مطالبات کے حق میں احتجاج

سرگودھا میڈیکل کالج کے تدریسی عملے کا مطالبات کے حق میں احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میڈیکل کالج کے تدریسی عملے ،زیر تربیت ڈاکٹرز اور پروفیسر ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں تدریسی عمل اور۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کے او پی ڈی کابائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد شروع کر دیامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ۔پروفیسر ڈاکٹر سیف اﷲ گورائیہ، ڈاکٹر زوہیب شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ہاشم عمران، پروفیسر ڈاکٹر رضا سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میڈیکل کالج جو 2006 میں قائم کیا گیا تھا اج تک اس کی حیثیت کو ہی تسلیم نہیں کیا گیا محکمہ صحت کے زیر انتظام 22 سال قبل اس کو دیا گیا مگر انتظامی فنڈز اور دیگر مشکلات کے باعث میڈیکل کالج کے طلباء اور ڈاکٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے پروفیسر اور ڈاکٹرز کا استحصال کیا جا رہا ہے ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل کالج کا انتظام یونیورسٹی اف سرگودھا کے حوالے کیا جائے اور کالج کی الگ حیثیت تسلیم کی جائے جب تک یہ مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہسپتال کا او پی ڈی بھی بند رہے گا جبکہ تدریسی عمل کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں