ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا قومی و دینی فریضہ :آصف رضا

 ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا قومی و دینی فریضہ :آصف رضا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کام کرناہر مسلمان کا ۔

قومی و دینی فریضہ ہے ،حکومت 7ستمبر کو سرکاری طور پرتحفظ ختم نبوت ؐڈے منانے کا اعلان کرے ،علمائے کرام ستمبرمیں تحفظ ختم نبوت کے لیے پرزور قرار دادیں پیش کریں، تحفظ ختم نبوت کے لیے عدلیہ،میڈیا،سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے PP-112کے زیر اہتمام‘‘تحفظ ختم نبوت ریلی’’سے اسلام نگر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبر ڈویژنل رابطہ کمیٹی احمد نثارقادری،مولانا کاشف رضا،مولانا آصف ندیم ،مولانا ظہیر عباس ،مولانا سمیع قادری و دیگربھی موجود تھے ۔پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے مزید کہا کہ 7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے والی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 7ستمبر 1974کو علماء و مشائخ بالخصوص مو لانا شاہ احمد نورانی نے کلیدی اور اہم کردارادا کیا ،ختم نبوت کے باغیوں کاتعاقب اور محاسبہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،فتنہ قادیانیت پاکستان کے امن وامان کے لیے شدید خطرات پیدا کررہا ہے ،کفر کی طاقتیں عقیدہ ختم نبوت کو مٹانے کے درپے ہیں لیکن اس ناپاک سازش میں انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ریلی کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں