موٹر سائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے والا شہری حوالات پہنچ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے پرشہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالا کے علاقے لدھڑ سٹاپ کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سوار شہری کو روک کر چیک کیا جس کی موٹر سائیکل پر نصب نمبر پلیٹس بوگس اور جعلی پائی گئیں، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔