ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری ، لوگوں کے مسائل سنے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں ۔
لوگوں کے مسائل سننے کے لیے ڈی پی او عبداﷲ احمد نے چوکی جامعہ آبادمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میں علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔اس موقع پر گفتگوکر تے ہوئے ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر کر دیا گیا ۔ بہترین سروس ڈیلیوری کے لیے پولیس ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ۔ اب عوام کو پولیس دفاتر اور تھانوں میں پولیس سروسز کے حصول کے لیے بہترین ماحول میسر ہے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جدید سہولیات کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ امن و امان کے قیام کے لیے قانون کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔