ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کاڈی ایچ کیو ہسپتال کااچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کاڈی ایچ کیو ہسپتال کااچانک دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کااچانک دورہ کیا۔۔۔

جہاں انہوں نے وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اورلواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیاجس پر لواحقین نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر کاشف باجوہ بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اس موقع پر گفتگو میں کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کی فراہمی ہماراعزم ہے ، ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں،مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر اور سرجیکل وارڈ میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی محکموں کو منصوبوں میں اچھی کوالٹی کا میٹریل استعمال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض حکومت پنجاب کے فلاحی منصوبہ سے فائدہ اٹھا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں