پی ایچ اے غفلت ،شجرکاری مہم ناکام ،فرضی رپورٹس کا انکشاف

پی ایچ اے غفلت ،شجرکاری مہم ناکام ،فرضی رپورٹس کا انکشاف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پی ایچ اے کی غفلت کے باعث شجرکاری مہم ناکام ہوگئی پی ایچ اے کی جانب سے نئے پودے اور درخت لگانے کی بجائے شجرکاری مہم کے لیے فرضی رپورٹس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔

غفلت اور ملازمین کی مبینہ کام چوری کی وجہ سے پودے لگانے کا بہترین موسم گزر گیا اور اب پی ایچ اے کی جانب سے دعوے کیے جارہے ہیں قائم مقام ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شہاب اسلم کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شہر میں شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے شہر کی 9 مرکزی شاہراہوں پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جائے گا لگائے جانے والے پودوں میں مختلف اقسام کے پودے جس میں جامن، پلکن، الٹا اشوک، امرود، عمل تاس، اور دیگر اقسام کے پودے شامل ہیں شہر کی9 مرکزی شاہراہوں جس میں جھنگ روڈ، ستیانہ روڈ، سرگودھا روڈ، جڑانوالہ روڈ، نڑوالا روڈ، سمندری روڈ، آر بی کنال، شیخوپورہ روڈ، ڈائیو روڈ شامل ہیں ان تمام پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جائے گا پی ایچ اے اب پودے لگانے کا بہترین موسم گزرنے کے بعد بھی پودے لگانے کے دعوے ہی کررہا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں