سمندری :پیر برکت شاہؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع
سمندری(نمائندہ دنیا )روحانی شخصیت حضرت پیر سید برکت علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 77ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔۔۔
عقیدت مندوں کی بڑی تعداد عرس میں شریک ہو رہی ہے ،عرس کی تقریبات دربار عالیہ قادریہ میں انعقاد پذیر ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق چادر پوشی کے ساتھ عرس پاک کا آغاز ہوتا ہے ، محفل سماع ،درود سلام اور ختم پاک کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے ،دربار کے سجادہ نشین پیر سید اشفاق محی الدین شاہ کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات سے ہی ہماری دنیا و آخرت کی بھلائی ہے ، عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔