مکوانہ :اتائی نے سیل کردہ کلینک کھول لیا،محکمہ ہیلتھ کی دوبارہ کارروائی

مکوانہ :اتائی نے سیل کردہ کلینک  کھول لیا،محکمہ ہیلتھ کی دوبارہ کارروائی

مکوانہ (نمائندہ دنیا )اتائی ڈاکٹر نے سیل کردہ کلینک زبردستی کھول لیا،محکمہ ہیلتھ نے دوبارہ سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے چند روز قبل عوامی شکایت پر خود کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ظاہر کرنے والے اتائی ڈاکٹر غلام قادر کے کلینک کو سیل کر دیا اورمقد مہ کے اندراج کے لیے تھانہ کھرڑیانوالہ میں درخواست دیدی مگر اتائی ڈاکٹر نے خود ہی سیل کردہ کلینک کو کھول لیا جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ایکشن لیتے ہوئے دوبارہ کلینک سیل کر کے غلام قادر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دے دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں