جھنگ :سکول کے بچوں کی حفاظت ،ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم

جھنگ :سکول کے بچوں کی حفاظت ،ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کے احکامات پر ٹریفک قوانین کے نفاذ اور سکول کے بچوں کی حفاظت کیلئے ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی خصوصی آگاہی مہم ، ڈی پی او کی ٹریفک افسران کو سکول وینوں، رکشوں اور بسوں پر اوور لوڈنگ کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کے احکامات پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی اور سکول کے بچوں کی حفاظت کیلئے اقدام عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ٹریفک افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی، حادثات سے بچاؤ، سکول و کالجز کے سامنے زبیرا کراسنگ نشانات کے حوالے سے مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بچوں کی حفاظت پر سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔ دریں اثنا ڈی پی او کے احکامات پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے بچوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں