غلہ منڈی جھنگ صدر میں سالانہ مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس

غلہ منڈی جھنگ صدر میں سالانہ مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)غلہ منڈی جھنگ صدر میں مولانا سید مصدق حسین شاہ کی زیر صدارت سالانہ مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی۔

جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے )،مولانا معاویہ اعظم ،جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ ،صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد، پیر مولانا اسد مالکی، مولانا عبیدالا نور ،مولانا شاہ نواز فاروقی، مولانا اسماعیل ، مولانا عثمان مدنی، قاری محمد طارق نے خطاب کیا، نعتیہ اشعار حسن افضال،عبداللہ عزیز، محمد اویس قرنی و دیگر نے پیش کیے ۔اس موقع پر شرکا سے خطاب میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمانیات کا لازمی جزو ہے ، منکرین ختم نبوت کو دعوتِ عام دی جاتی ہے کہ وہ نبی آخر الزمانؐ کے سایہ عاطفت میں آجائیں ۔ مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا قادیانیوں نے آج تک پاکستان کو دلی طور پر تسلیم نہیں کیا اور عقیدہ ختم نبوت و ریاستِ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ شہباز گجر نے اجتماع میں متعدد قراردادیں بھی پاس کروائیںجس میں ایک مطالبہ یہ بھی کیا گیا کہ ہر سطح کے نصاب تعلیم میں عقیدہ ختم نبوت کو بھی شامل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں