بند ہوتی انڈسٹری حکومت کی عدم توجہی کا نتیجہ:زاہد توصیف

بند ہوتی انڈسٹری حکومت کی عدم توجہی کا نتیجہ:زاہد توصیف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں بتدریج بند ہوتی انڈسٹری موجودہ حکومت کی عدم توجہی،نا اہلی اور ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔

ٹیکسٹائل اور پاور لوم سیکٹر سمیت چھوٹی بڑی صنعتیں تیزی کے ساتھ بند ہو رہی ہیں جس سے ملک میں بے روزگاری اور غربت کا بڑا طوفان آنے والا ہے ۔مگر حکمران چین کی بانسری بجانے جبکہ وزرا، ارکان اسمبلی اور مشیر سب \"اچھا ہے \"کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج پاکستان مختلف النوع مسائل میں گر چکا ہے ۔بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری،غربت،بجلی گیس کے بھاری بلوں سے قوم اضطراب کا شکار ہے ۔جب کہ رہی سہی کسر فائر وال کی تنصیب کے پروگرام نے ملکی معیشت کو معذور کر کے پوری کر دی ہے ۔ حکمرانوں کو علم ہی نہیں کہ وہ من مانے اور عوام دشمن فیصلوں سے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ملکی صورتحال انتہائی نازک ہے ، مہنگی بجلی اور بنک انٹریسٹ میں اضافہ سمیت دیگر عوامل سے انڈسٹری کو تالے لگ چکے ہیں ۔اگر حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو شاید آنے والے دنوں میں بہت سے سیکٹر بند ہو جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں