معمولی تلخ کلامی ،مسلح افراد نے شہری کو گولیاں ماردیں

معمولی تلخ کلامی ،مسلح افراد نے شہری کو گولیاں ماردیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے شہری کو گولیاں ماردیں۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ غوث نگر میں محمد عرفان کی ملزم علی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔

جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور عرفان کو گھر سے باہر بلا کر گولیاں مار دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں