گوجرہ:8افراد کا زبردستی گھر میں گھس کر اہلخانہ پر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج

گوجرہ:8افراد کا زبردستی گھر میں گھس  کر اہلخانہ پر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج

گوجرہ(نمائندہ دنیا)گھر میں گھس کرگھر کے سربراہ کو اہل خانہ سمیت تشددکا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے والوں کے کے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔

معلوم ہواہے کہ چک نمبر161گ ب کے اصغر علی کے گھر میں شرافت علی وغیرہ8افرادزبردستی داخل ہو ئے اور اصغرعلی سمیت اس کے اہل خانہ کوتشددکا نشانہ بناڈالا،شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کرکے ان کی جان بخشی کرائی اور ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں