گوجرہ:متعدد وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا اور نقدی سے محروم

گوجرہ:متعدد وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا اور نقدی سے محروم

گوجرہ(نمائندہ دنیا)ڈاکوؤں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں لوگوں کو مال زر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ ڈاکوؤں نے چک نمبر450ج ب کے رہائشی محمد آصف سے چک نمبر419ج ب کے قریب اسلحہ کے زور پرروک کرموٹر سائیکل ا ورنقدی۔۔۔

چک نمبر344ج ب کے رہائشی احمد رضا اورابرارالحسن سے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل ،چک نمبر345ج ب کے محمد اقبال سے گاؤں کے قریب 9 ہزارروپے نقدی و2عددقیمتی موبائل چھین لئے ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے چک نمبر283ج ب کے محمد سلیم کی سول ہسپتال گوجرہ سے موٹرسائیکل،محمد پورہ کے رہائشی محموداحمد کی موٹر سائیکل عیدگاہ سے ،چک نمبر304ج ب کے عمیر حسن کا32ہزارروپے مالیتی موبائل اس کے احاطہ سے ،چک نمبر342ج ب کے غلام فاروق کے احاطہ مویشیاں سے قیمتی ٹوکہ مشین ودیگر سامان،چک نمبر277ج ب کے عمراحمد کے ڈیر ہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی سامان چوری کر لیا ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر،نواں لاہور اور سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں