اُمت مسلمہ اسرائیل کیخلاف آواز بلند کرے : شر کاختم نبوت کانفرنس

اُمت مسلمہ اسرائیل کیخلاف آواز بلند کرے : شر کاختم نبوت کانفرنس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غزہ کے بعد لبنان پر اسرائیلی حملے بد ترین دہشت گردی ہے حماس کے سربراہ کے بعد سربراہ حزب اللہ کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے اپنا بد نما چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے۔۔۔

 اُمت مسلمہ اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کرے اقوام متحدہ میں پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کے موقع پر بائیکاٹ کرکے پوری انسانیت کی طرف سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے جن ممالک نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران بائیکاٹ کیا ہے وہ تمام ممالک اسلامی ہوں یا غیر اسلامی مبارک باد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ مرکزی علماء کونسل ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام جامعہ خدیجۃ الکبریٰ شہباز ٹاؤن فیصل آبادمیں ختم نبوت کانفرنس سے چیئرمین مرکزی علما کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی علما کونسل پاکستان مولانا شبیر احمد عثمانی صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا اعظم فاروق ڈویژن صدرمولانا عابد فاروقی پروفیسر خلیل احمدعلیم میاں محمد طیب ایڈووکیٹ قاری کرم داد حذیفی میزبان جلسہ ضلعی صدرمولانا محمد نعیم طلحہ قاری محمد عثمان قاری ثاقب عزیز قاری محمود احمد مدنی مولانا اسماعیل رحیمی قاری ناصر فاروقی قاری محمد حبیب اللہ قاری عبداللہ ہاشم و دیگر علما و مشائخ نے خطاب کیا۔زاہد محمود قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ کے بعد لبنان پر اسرائیلی حملے کو تاریخ کے بد ترین دہشت گردانہ واقعات میں شمار کیا جائے گا لبنان پر اسرائیلی حملو ں اور حزب اللہ کے سربراہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اسرائیلی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں