ٹوبہ :بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہریوں کی زندگی اجیرن

ٹوبہ :بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہریوں کی زندگی اجیرن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )شہر اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی ۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کا زور ٹوٹ جانے کے بعد بجلی کی کھپت کم ہونے کے باوجود ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آسکی، محلہ ہاؤسنگ کالونی نمبر 2 سمیت دیگر علاقوں اور دیہات میں 6 گھنٹے لگاتار بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے ، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں بزرگ ،خواتین اور بچے سخت اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں ، کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ، شہریوں نے اعلی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں