نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہو نگے : علما کرام

 نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی  مسائل حل ہو نگے : علما کرام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نیو کلاتھ مارکیٹ میں سالانہ محفل میلاد کے موقع پر پیر محمد فیض رسول حیدر، صاحبزادہ محمد علی حیدر، صدر زبیر قادری، حمزہ قادری،سید حیدر رضا شاہ،مفتی لیا قت علی رضوی۔۔۔

ملک بابر، پروفیسر محمد خاں چشتی، شیخ عبدالسلام نقشبندی، محمد امین نقشبندی پیر شاہد القادری ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشی، معاشرتی، سیاسی وسماجی و دیگر مسائل کا حل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ میں پوشیدہ ہے ۔ آمد رسولﷺ کاتقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں نبی اکرمؐ کی تعلیمات کے مطابق بسرکریں اورہم اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے تابع کریں۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہوں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں