سندیلیانوالی کے مقامی سکول میں سالانہ محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

سندیلیانوالی کے مقامی سکول میں  سالانہ محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

سندیلیانوالی(سٹی رپورٹر )سندیلیانوالی کے مقامی سکول میں سالانہ محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندیلیانوالی کے مقامی سکول میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، ادارہ کے ڈائریکٹر لیاقت علی کھرل کی زیر نگرانی محفل میلاد کی صدارت پرنسپل عاصمہ رشید نے کی ،اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباءنے بھرپور شرکت کی۔ طلباءو طالبات نے بارگاہِ اقدس میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے ۔ محفل کے اختتام پر عالم اسلام اور ملک وقوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں