ٹوبہ: اےنٹی ٹی بی اےسوسی اےشن کے زےر اہتمام شجر کاری مہم

ٹوبہ: اےنٹی ٹی بی اےسوسی اےشن کے زےر اہتمام شجر کاری مہم

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ اےنٹی ٹی بی اےسوسی اےشن کے زےر اہتمام محکمہ جنگلات کے اشتراک سے گو ر نمنٹ ٹی بی کلےنک مےں مون سون شجر کاری مہم کے سلسلہ مےں پودے لگانے کی تقرےب منعقد ہو ئی۔۔۔

جس مےںسی ای او ہےلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ مہمان خصوصی تھے ،جبکہ تقرےب مےں ٹی بی کلےنک کے انچارج ڈاکٹر افضل دو گل ،اےسوسی اےشن کے جنرل سےکرٹری رانا خالد محمود ،سےکرٹری انفارمےشن مےاں عاطف سعےد سمےت دےگر عہدےداروں اورمحکمہ جنگلات کے ملازمےن نے شر کت کی ، تقرےب سے خطاب میں ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے کہا کہ درخت لگانا جہاں ہمارا مذہبی اور قومی فرےضہ ہے ،وہاں درختوں کی بدولت انسانی صحت اور نشو ونما پر بھی نہائےت مثبت اثرات مرتب ہو تے ہےں ، لہٰذا وطن عزےز کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے معاشرہ کے ہر فرد کو زےادہ سے زےادہ درخت لگانے چاہئےں ، اس موقع پر مےاں عاطف سعےد نے ڈسٹر کٹ اےنٹی ٹی بی اےسوسی اےشن کی کارکردگی بارے برےفنگ دےتے ہوئے بتاےا کہ ہسپتال مےں مرےضوں کو ادوےات مفت فراہم کی جارہی ہےں ،جبکہ کلےنےکل ٹےسٹ اور اےکسرے عام مارکےٹ سے 70فےصد رعاےت پر کئے جارہے ہےں ، مخےر حضرات کے تعاون سے نئے ڈےجےٹل اےکسرے کی تنصےب کےلئے اقدامات کررہے ہےں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں