کارپوریشن دفتر میں سکیورٹی کیمرے لگوانے میں کرپشن

کارپوریشن    دفتر    میں    سکیورٹی     کیمرے   لگوانے    میں    کرپشن

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )میونسپل کارپوریشن میں سرکاری خزانے کی بندر بانٹ جاری ہے کارپوریشن دفتر میں 1 کروڑ 6 لاکھ 25 ہزار روپے کی لاگت سے 50 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے اور ذرائع کے مطابق تمام کیمرے بند ہوچکے ہیں۔۔۔

مبینہ طور پر چیف آفیسر کی ملی بھگت سے سستے کیمرے لگا کر بھاری بل بنائے گئے لگائے جانے والے سستے اور ناقص کیمرے بند ہونے سے سرکاری خزانے کو نقصان بھی ہوا اور میونسپل کارپوریشن دفتر کی سکیورٹی مسائل کا بھی خدشہ پیدا ہوچکا ہے میونسپل کارپوریشن دفتر میں سکیورٹی سسٹم بہتر بنانے کیلئے ٹھیکیدار کی مدد سے سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے گئے جس کے لیے 1 کروڑ 6 لاکھ 25 ہزار روپے کا ٹینڈر 10 جولائی 2021 کو کیا گیا تھا ٹینڈر کے بعد میونسپل کارپوریشن دفتر میں 50 سی سی ٹی وی کیمرے ڈی وی آر اور ایل ای ڈی لگا کر ایک مانیٹرنگ روم بھی بنایا گیا جس کے بعد ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار کو 82 لاکھ 48 ہزار 882 روپے ادا کردئیے گئے ہیں ذرائع سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد 50 ظاہر کی گئی ہے لیکن کیمرے حقیقت میں کم ہیں میونسپل کارپوریشن دفتر میں پہلے بھی تار موجود تھے مزید کچھ جگہ پر نئے تار بچھائے گئے ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو سب ا نجینئر رانا واجد،سابق میونسپل آفیسر انجینئرنگ برانچ محمد مسلم اور میونسپل آفیسر سروسز تحسین کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص کیمرے خریدے گئے ذرائع کا دعوی ٰہے کہ لگائے جانے والے کیمروں کی قیمت 8 ہزار روپے فی کس سے زیادہ نہیں ہے میونسپل کارپوریشن دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن چکا ہے وقفے وقفے سے ملازمین کی 5 موٹرسائیکلیں چوری ہوچکی ہیں ذرائع کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کی جانب سے کمشنر دفتر کو بھجوائی گئی رپورٹ میں خود تسلیم کیا گیا ہے کہ مذکورہ سکیورٹی سسٹم اس وقت مکمل طور پر بند ہے معاملے سے متعلق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و کمشنر سلوت سعید کا کہنا ہے کہ کیمرے گزشتہ 3 ماہ سے بند ہیں جس کے تار چوری ہوگئے تھے اس معاملے پر ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جارہی ہے ٹھیکیدار کو کیمرے بحال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں