ترقیاتی سکیموں کو تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت

 ترقیاتی سکیموں کو تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرو ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کے افسروں کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام عوامی بہبود کی جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا ۔۔

کمشنر نے میونسپل سروسز کی فراہمی سے متعلقہ جاری ترقیاتی سکیموں کو تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی اور کہا کہ منصوبوں کے تعمیراتی عمل میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہے ۔میونسپل کارپوریشن کے افسر ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورجاری منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں