کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 2 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 2 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 2دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازارکے علاقوں میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران جہاد اللہ اور اسد نامی دو دکانداروں کو حراست میں لے لیا جو کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے دیگر شہریوں کیلئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں