پیرمحل :اقبال پارک نشہ کرنیوالوں کی پناہ گاہ بن گیا
پیرمحل (نمائندہ دنیا )اقبال پارک پیرمحل نشہ کرنیوالوں کی پناہ گاہ بن گیا ،رات کے ا وقات لائٹس بند ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد وسیع وعریض پارک میں پناہ لینے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے لاکھوں روپے کی لاگت سے اقبال پارک پیرمحل کی تزئین و آرائش کرتے ہوئے پارک میں فوارہ اور آرائشی لائٹیں لگاکر اسے فیملی کے لیے کھول دیا، ان لائٹس کو روشن کرنے کی بجائے اقبال پارک میں لگے کنکشن سے بجلی سرعام چوری ہورہی ہے اور اسے اردگرد کے پٹوار خانے ، بیڈمنٹن ہال اور دیگر ادارے استعمال کر رہے ہیں جبکہ بل میونسپل کمیٹی پیرمحل اداکررہی ہے ، لاکھوں روپے کی لائٹس لگانے کے باوجود رات کو یہ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے نشہ کے عادی افراد اور جرائم پیشہ لوگ پارک کو پناہ گاہ بنائے ہوئے ہیں، پارک میں رات کے وقت اور علی الصبح خواتین اور مرد حضرات سیر کے لیے آتے ہیں اور وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں، متعلقہ حکام کو خواتین کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔سیاسی وسماجی شخصیات نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، اے سی پیرمحل سے اقبال پارک کی بجلی چوری روکنے اور رات کے وقت لائٹس چلانے ، سکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔