شہر ی علاقو ں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جار ہے :توصیف الرحمن

 شہر ی علاقو ں میں صفائی کے خصوصی  انتظامات کئے جار ہے :توصیف الرحمن

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمن گجر نے کہا ہے کہ شہر ی علاقو ں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جار ہے ہیں۔۔

 اور اس حوالہ سے وہ ذاتی طورپر بھی نگرانی کے امورکا جائزہ لے رہے ہیں، سینٹری انسپکٹر میاں عابد دستگیر کے ہمراہ انہوں نے بلدیہ کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے امور میں سستی اور غفلت کا مظاہر ہ ہرگز نہ کریں ، عملہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،شہر بھر میں عوام کی طرف سے سیوریج اور صفائی کی شکایت پر فوری عمل کیا جارہا ہے ، شہر کو خوبصورت و سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سرکاری مشینری ہمہ وقت متحرک ہے اس ضمن میں شہریوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں