شورکوٹ:پٹرولنگ پولیس نے اشتہاری گرفتار کر لیا
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )پٹرولنگ پولیس حویلی بہادر شاہ نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق انچارج پٹرولنگ پوسٹ حویلی بہادر شاہ محمد شبیر احمد کی زیر نگرانی ملک عامر بشیر اے ایس آئی نے پٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کی چیکنگ کی، اس دوران پولیس ٹیم نے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ وریام پولیس کے حوالے کر دیا۔