احتیاطی تدابیر سے ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی :پروفیسر خالد

احتیاطی تدابیر سے ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی :پروفیسر خالد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)احتیاطی تدابیر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا کر ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے۔

 اس سلسلے میں آگاہی پروگرامز کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے ۔یہ بات پرنسپل گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ پروفیسر خالد حسن نے انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اساتذہ اورطلبہ وطالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔پرنسپل کالج نے کہا کہ ڈینگی کے خطرات سے بچنے کیلئے احساس اور احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کا سبق بار بار دہرانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ انسداد ڈینگی سے بچاؤ کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اورگھروں کے اندر اورباہر صفائی وستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہا جائے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں سیمینارز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد تسلسل سے جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں