کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا :چودھری سرور نور
جکھڑ (سٹی رپورٹر )سیاسی وسماجی شخصیت چودھری سرور نور نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا عملاً حرام کردیا۔
، لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو خدانخواستہ عوام فاقوں سے مر جائے گی، موجودہ حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کے اس طوفان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، حکومت فی الفور مستعفی ہو جائے ۔