برآمدات میں اضافہ کیلئے برانڈ بھی متعارف کرانا ہونگے :ریحان نسیم

برآمدات میں اضافہ کیلئے برانڈ بھی  متعارف کرانا ہونگے :ریحان نسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذمہ دارانہ، منصفانہ اور متوازن استعمال پر زور دیا ہے ۔۔

تاکہ خاص طور پر ایس ایم ای کے ایسے منصوبوں کو فنڈ کیا جا سکے جس کے نتیجہ میں سازگار برآمدی ماحول کو یقینی بنایا جا سکے ۔ وہ ای ڈی ایف بارے مطالعاتی رپورٹ تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ عالمی سطح پر برآمدات میں اضافہ کیلئے ہمیں ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ اپنے برانڈ بھی متعارف کرانا ہوں گے ،برآمدی شعبہ سے متعلقہ افراد کو مستقبل کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں