انسداد ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کر نے کا حکم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے اور۔
واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا لاپروائی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران واسا ہیڈ آفس سمیت دیگر ذیلی دفاتر اور ڈسپوزل سٹیشنز، پارکنگ یارڈز کی چھتوں کی خصوصی طور پر صفائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ برآمدوں اور کھلی جگہوں پر پانی جمع نہیں ہونا چا ہیے ۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی مکمل تعمیل ہونی چاہیے تاکہ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے حکومت پنجاب کی حکمت عملی کو کامیاب بنا کر ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔