سموسے ، پکوڑے سمیت دیگر اشیاء کی تیاری میں مضر صحت آئل کا استعمال
طاحمدپورسیال(نمائندہ دنیا )احمدپورسیال اور گردو نواح میں سموسے ، پکوڑے ،جلیبی سمیت دیگر اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت آئل استعمال کئے جانے کی شکایات سامنے آنے لگیں ۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آغاز میں احمدپورسیال سمیت دیگر علاقوں میں سموسے ، پکوڑے ،جلیبی وغیرہ کی طلب میں اضافہ ہو گیا اور اس لیے شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں نے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں ان اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت تیل استعمال کرنا شروع کر دیا جسکی وجہ سے شہری پیٹ اور آنتوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، شہریوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔