میاں بیوی کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر میاں بیوی کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے اظہر ٹاوّن کے رہائشی کاشف نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسکے بھائی اور بھابھی کو قابو کرلیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔