ٹھیکریوالا:طالبعلم کے اغواء کا ڈراپ سین،اغواء کار ماموں نکلا

ٹھیکریوالا:طالبعلم کے اغواء کا ڈراپ سین،اغواء کار ماموں نکلا

ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا) میڑک کے طالبعلم کے اغواء برائے تاوان کا ڈراپ سین،اغواء کار بچے کا حقیقی ماموں نکلا،ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ جھنگ روڈ رحمان ویلج کے رہائشی محمد اجمل کا 16 سولہ بیٹا عمار اجمل 3 روز قبل گھر سے ضروری کام کیلئے نکلا تو اسے کسی نے اغواء کر لیا ، بچے کے لواحقین کی جانب سے مقامی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی رپورٹ درج کروائی گئی جس پر سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے نوٹس لیتے ہوئے بچے کی جلد از جلد بازیابی کیلئے مقامی پولیس کو احکامات جاری کیے ، ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا ارسلان باری،انچارج چوکی سبزی منڈی رانا احسان اور ان کی ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹوں میں مغوی عمار اجمل کو بازیاب کروا کر اغوا کار ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ،اغواکارمغوی بچے کا حقیقی ماموں نکلا جو 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا تھا، تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں