شہریوں کو گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ فراہم کی جائے :میاں ظفر

شہریوں کو گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ فراہم کی جائے :میاں ظفر

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ظفر رشید نے ٹریفک پولیس کی طرف سے بلا جواز جرمانوں اور مارکیٹوں کے قریب سڑکوں کے کنارے کھڑی شہریوں کی گاڑیوں کو لفٹر کے ذ ریعے اٹھانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے۔۔۔

 ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی گاڑیوں کی مناسب پارکنگ کیلئے جگہ فراہم کی جائے ،اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکنگ کی مناسب جگہ مہیا کئے بغیر ٹریفک پولیس کی طرف سے بازاروں سے لفٹر کے ذریعے شہریوں کی گاڑیاں اٹھانا انتہائی غیر مناسب اور غیر اخلاقی فعل ہے ،کیونکہ شہر میں مرکزی بازاروں کے قریب کہیں بھی انتظامیہ کی طرف سے پارکنگ کی جگہ فراہم نہیں کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں