پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس 2ہاؤسنگ سوسائیٹز کی منظوری
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
47کمرشل بلڈنگز اور دکانوں کے نئے کیسز اور 71پرانے کیسز کی ریکوری کیلئے اور 2ہاؤسنگ سوسائیٹز کی منظوری دے دی گئی جبکہ لوکل گورنمنٹ کی سڑکوں کو کمرشل کرنے کے کیسز سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تازہ رپورٹس طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا ،ضلعی ٹاسک فورس کمیٹی برائے انسداد بجلی چوری کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر منعقد ہوا بجلی چوری کی روک تھام اور بقایات جات کی وصولی کے لئے مشترکہ کارروائیوں کا لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا ،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کیچ اپ ڈیز میں سو فیصد اہداف یقینی بنایا جائے۔ پولیو ٹیمیں آخری دوروز تندہی سے فرائض انجام دیں اور بچوں کے گھروں میں نہ ہونے کی صورت میں ان کا سراغ لگائیں اور اہل محلہ سے ان کے بارے میں معلومات لی جائیں ۔