والدین بچوں کو ویکسین پلا کر معذوری سے بچائیں :علی اکبر

 والدین بچوں کو ویکسین پلا کر معذوری سے بچائیں :علی اکبر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پرٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ کی۔

 اس موقع پر ہیلتھ افسروں کی طرف سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پولیو مہم کے پہلے تین روز میں 5 لاکھ 43 ہزار 9 سو 88 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے ہیلتھ افسروں کو مزید دو دن کیچ اپ ڈیز کے دوران رہ جانے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں تک رسائی حاصل کرکے قطرے پلانے کے احکامات جاری کئے ۔ محکمہ صحت کے افسر ٹیموں کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود رہے ۔پولیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے ۔انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلاکر معذوری سے بچائیں۔بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا سو فیصد ٹارگٹ مکمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں