آرٹ اینڈ ڈیزائن سے وابستہ اساتذہ کی نمائش اختتام پذیر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے اشتراک سے \'\'ربط\'\'کے عنوان پر آرٹ اینڈ ڈیزائن سے وابستہ اساتذہ کی 3 روزہ آرٹ کے فن پاروں کی نمائش خوشیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہوگئی۔
نمائش میں 11 سے زائد اساتذہ نے مختلف سماجی وانفرادی موضوعات کی منظر کشی کی۔آرٹ نمائش کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر عابد ممتاز خاں سیال نے کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد اویس عابد،ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام اسد حیات کے علاوہ جی سی یونیورسٹی شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طالب علم بھی شریک تھے ۔نمائش کے کیوریٹر تہمینہ افضل اور محمد فہیم طفیل بھی موجود تھے ۔نمائش کے دوسرے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم نے آرٹ گیلری کا دورہ کرکے نصب پینٹنگز دیکھیں اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے اساتذہ کے فن کی تعریف کی ۔احمد سجاد،عنیزہ سلیم،فروا بتول،محمد علی،رابعہ شیریں،سعدیہ نورین،ثمر انور،وجاہت علی اور یاسر عظیم نے آرٹ میں حصہ لیا،جنہیں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے ۔