عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی ، روڈ بلاک کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ

عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی ، روڈ بلاک کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالت کے باہر ہنگامی آرائی کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر مسلح افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بلاک کردیاگیااور اس دوران شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ جس سے اشتعال انگیزی کا بھی خدشہ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں