اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف ایکشن
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق اللہ نے چوک گھنٹہ گھر وملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی۔
اس موقع پر ٹرکوں میں بھر کر عارضی تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے کر میونسپل کارپوریشن کے سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔علاوہ ازیں فٹ پاتھ پرقائم پختہ تجاوزات کو بھی مسمار کیا گیا۔اے سی سٹی واضح کیا کہ کسی کو بھی مختص ایریاسے تجاوز نہیں کرنے دیں گے ۔تجاوزات کے خاتمے کے لئے عملہ مسلسل دن اور رات بازاروں میں موجود ہے ۔