’’کھیلتا پنجاب ‘‘،چنیوٹ میں بھی 14 روزہ کھیلوں کا آغاز
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ‘‘کھیلتا پنجاب ’’گیمز 2024ئکے تحت چنیوٹ میں بھی 14 روزہ کھیلوں کا آغاز کر دیا گیا، ممبرصوبائی اسمبلی الیاس چنیوٹی، ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے سپورٹس ڈپیارٹمنٹ کے زیر اہتمام 14 روزہ کھیلوں کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او عبیداﷲاحمد نے کبڈی کا میچ دیکھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔کھیلتا پنجاب گیمز 2024 چنیوٹ میں پہلا کبڈی میچ ناصر کبڈی کلب اور بابا کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ صفی اﷲگوندل نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 چنیوٹ میں ضلعی سطح کے 594کلبز نے رجسٹریشن کروائی ہے ،تحصیل لیول پر بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں ،میچز اور ان مقابلوں کی بدولت نوجوان کھلاڑی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد کررہی ہے ،کھیلتا پنجاب ایونٹ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع میسر آئے گا،فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات اور کیش پرائز دیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم رابعہ ، تحصیل آفیسر محمد انیس الرحمن اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔