ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پولیس چوکی جاکھڑا میں کھلی کچہری

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پولیس چوکی جاکھڑا میں کھلی کچہری

پیرمحل (نمائندہ دنیا )ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی چک نمبر332گ ب چوکی پولیس جاکھڑا میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوام کے مسائل سنے ۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے چک نمبر332گ ب چوکی پولیس جاکھڑا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوام کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے تاکہ عوام بلاروک ٹوک اپنے مسائل بیان کریں اور ان کی فوری داد رسی کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی ایس پیز ضلع بھر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے شہریوں سے براہِ راست تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں ،عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ، اس موقع پر پی آر او چودھری عطاء اللہ بھی موجودتھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں