ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد نوراالسلام میں کھلی کچہری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر جامعہ مسجد نوراالسلام جھمرہ روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان،ایس ایچ او تھانہ سٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیئے ۔ عبداﷲاحمد نے گفتگو میں کہا کہ مسجد میں لوگوں کے مسائل سننا سنت نبوی ؐہے ،مسجد میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سننا اور ان کو حل کرنا ہے ، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دوسری طرف ڈی پی او کی زیرصدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پی پیز،ایس ایچ اوز اورڈی پی او آفس کے افسران نے شرکت کی،دوران میٹنگ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال،جرائم کی شرح ،سنگین مقدمات پر پیش رفت،زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیاگیا ۔اچھی کارکردگی پر ایس ایچ ا و تھانہ صدر سب انسپکٹر حق نوازکی ضلع بھر میں پہلی پوزیشن رہی جبکہ ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران نے دوسری ، ایس ایچ اوتھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر محمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔